Membership Application Form

قواعد و ضوابط

اس ایسوسی ایشن کا مقصد تمام نیٹ ورک آپریٹرز، ڈیلرز اور سب ڈیلرز کو لیگل طور پر مضبوط کر کے کام کرنے میں مدد کرنا ہے۔

مسائل جن پر بات کی جا سکتی ہے
  • بدمعاشی کی بنا پر اگر کوئی فریق آپ کو کام کرنے سے روکے تو اسسوسی ایشن آپ کو قانونی معاونت فراہم کرے گی اور آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
  • پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں معلومات اور آگاہی فراہم کرے گی۔
  • ایسوسی ایشن کسی کمپنی کی ڈیلر کے ساتھ یا ڈیلر کی کمپنی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کی صورت میں انصاف پر مبنی کارروائی کرے گی۔
  • ایسوسی ایشن پی ٹی اے اتھارٹی کے سامنے اپنے جائز مطالبات کا اظہار کر کے لائسنس یافتہ اور اتھارٹی کے درمیان روابط کو آسان بنائے گی۔
  • جہاں ممکن ہو، اداروں کی طرف سے متنازع آپریٹرز کو لیگل ورک کرنے میں مدد کرے گی اور تمام چھوٹے آپریٹرز کو لیگل حیثیت دلانے کے لئے آواز اٹھائے گی۔
ایسوسی ایشن کا ضابطہ اخلاق
  • ہر انسان دوسرے انسان کو عزت کی نظر سے دیکھے اور بول چال اور اخلاق سے ظاہر ہو کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں۔
  • گروپ میں کوئی بھی غیر متعلقہ شخص ایڈ نہیں ہونا چاہیے۔
  • کسی بھی قسم کی ایڈورٹائزمنٹ، سیل پرچیز، مذہبی یا سیاسی اور غیر ضروری بات جو منشور سے الگ ہو، ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو بنا نوٹس کے ریموو کر دیا جائے گا۔
  • گروپ کو ڈسٹریک کرنے والے عناصر کو بھی ریموو کیا جائے گا۔
  • گروپ میں چھوٹے مسائل جیسے بینڈوڈتھ سلوشنز، مائیکروٹیک یا کسی کی مشین کے مسائل کے لئے دیگر گروپس موجود ہیں، یہاں نہ لائیں۔