شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئیں ہیں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے بینک ریکارڈ طلب کیے جانے پر شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی بینک کا نمائندہ شہباز شریف کے اکاؤنٹ کا ریکارڈ لے کر نیب میں پیش ہوا، شہبازشریف کے بینک کا ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں