رنویر کا فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر شادی کے 2 دن بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ

ممبئی: روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کے 2 دن بعد ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی اس بار ’اجے دیوگن‘ کے بجائے بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنارہے ہیں جو رنویر کی بھی پہلی ایکشن اور تھرلر فلم ہوگی جس میں وہ لیڈرول میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال‘ کی ٹیم  بھی مختصر رول میں دکھائی دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں