اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، 37 زخمی

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جبکہ 37 افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ کے علاقے المغازی مہاجر کیمپ میں فلسطینی مظاہرین بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ صہیونی افواج نے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 21 سالہ نوجوان محمد ابو شربین شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 30 مارچ سے شروع ہونے والی احتجاج کی لہر میں اسرائیل فائرنگ سے اب تک 220 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ بہت سے لوگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے معذور ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں