سپریم کورٹ نے 68 دہشت گردوں کی رہائی روک دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پشاورہائی کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

اپنا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں اعلیٰ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں