فلم ‘زیرو’ کے ‘بونے’ کے ساتھ انوشکا اور کترینہ کی پہلی جھلک

شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی بالی وڈ فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا مداحوں کو بے صبری سے انتطار ہے لیکن اس سے قبل اس کے زبردست پوسٹرز ریلیز کردیئے گئے ہیں۔

فلم ’زیرو‘ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ مرکزی کرداروں میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ کی فلم ‘زیرو’ کو یہ نام کیسے ملا؟

شاہ رخ خان نے آج فلم کے پوسٹرز مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

ایک پوسٹر میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ جبکہ دوسرے میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے۔

انوشکا نے بھی فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا اور شرارتی انداز میں کیپشن لکھا کہ ’دیکھیے تو ذرا، ابھی تک ہاں، نا کچھ بھی نہیں بولا اسے اور پھر بھی کتنا خوش لگ رہا ہے، ویسے جوڑی بری نہیں ہے۔کیا کہتے ہو؟’

اپنا تبصرہ بھیجیں