ویمن ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

لاہور ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے ہرا دیا ہے، قومی کپتان بسمہ معروف 60 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹیں گنوا کر 136 رنز بنائے۔

کپتان بسمہ معروف نے ساٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم پر اعتماد کھیل پیش نہ کر سکی۔

آئی لینڈرز 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 113 رنز ہی بنا سکے، پاکستان کی جانب سے نِدا ڈار 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نمایاں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں