چیف جسٹس نے حکومت کا کام اپنے قبضے میں کرلیا، نواز شریف

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس وہ کام نہ کریں جو ان کا نہیں بلکہ وہ کام کریں جو ان کا ہے جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چیف جسٹس کے اسپتالوں کا دورہ کا ٹارگٹ شاید ہم تھے، پارلیمنٹ کا کردار بھی دوسرے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشنوں نے حکومت کا کردار اپنے قابو میں کر لیا ہے، چیف جسٹس جو کرنا ہے کریں، لیکن 18 لاکھ مقدمات کا بھی کچھ کریں، چیف جسٹس اس طرف توجہ دیں جو ان کا کام ہے، وہ کام نہ کریں جو ان کا نہیں، شہری انصاف کے منتظر ہیں، اس طرف توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں